اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیتل نگری پرایک نظر

ریاست اترپردیش کا مراد آباد شہر عالمی سطح پر پیتل نگری کے نام سے مشہور ہے۔ اس شہر میں پیتل سے برتن بنانے کا کاروبار صدیوں پرانا ہے۔

پیتل نگری پر ایک نظر

By

Published : May 2, 2019, 9:43 PM IST

مرادآباد میں پیتل کے زریں بنائے جاتے ہیں جو امام بارگاہوں میں سجائے جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو پیتل سے بنی زریں کے ہنر سے روبرو کراتے ہیں۔

پیتل نگری پر ایک نظر

زریں لکڑی یا پیتل کا بنایا جاتا ہےجو کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں سجایا جاتا ہے۔ یہ زریں امام بارگاہوں میں رکھی جاتی ہیں اور عقیدت مند امام بارگاہوں میں جاکر ان کی زیارت کرتے ہیں۔

کاری گروں کا ماننا ہیں کہ 'پیتل سے زریں بنانے کا کاروبار محرم اور چہلم کے وقت عروج پر ہوتا ہے'۔

انہوں نے مذید کہا کہ ' اسے بنانے میں کافی وقت لگتا ہے کیونکہ ہر کام ہاتھ سے ہی کیا جاتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details