خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے ایک نجی چینل کے صحافی کے خلاف عوام میں غصے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ملک کے متعدد شہروں صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہے۔
خواجہ غریب نوازؒ کی شان میں گستاخی، صحافی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ - اتر پردیش
گزشتہ روز ایک نجی نیوز چینل کے صحافی نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان مین گستاخانہ الفاظ استعمال کئے تھے جس کے خلاف اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔
صحافی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
اسی معاملے کو لے کر مراد آباد میں خانقاہ جامعہ اشرفیہ تہذیب بل اسلام تنظیم کے ذریعے ایک میمورنڈم ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کے ذریعے گورنر کو دیا گیا۔
خانقاہ جامعہ اشرفیہ تہذیب بل اسلام تنظیم میں موجود سبھی صوفی اور درگاہ کے گدی نشینوں نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے مذکورہ صحافی کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیجا جائے تا کہ آئندہ کوئی بھی شخص اس طرح کی گستاخانہ حرکت نا کرے۔