شوہر کی سلامتی کے لئے ہندو خواتین میں رکھے جانے والے کروا چوتھ کے ورَت کو لیکر خواتین کے چہروں پر خوشی دیکھی جاسکتی ہے۔
کروا چوت کا تہوارعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے ہندو خواتین کے لیے اپنے شوہر کی سلامتی کا اہم تہوار ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں کروا چوتھ کا ورَت رکھے جانے کا تہوار منایا جارہا ہے ویسے تو غیر مسلموں میں کئی طرح کے ورت ہوتے ہیں لیکن یہ ورت ایک اہم ورت ہوتا ہے۔
کروا چوت کا تہوارعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے اگر بات کی جائے ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کی تو مرادآباد کے بازاروں میں کروا چوتھ کی خوب رونق دکھائی دے رہی ہے بازار میں جگہ جگہ خواتین کے ہاتھوں پر مہندی لگائے جانے کے اسٹال لگے ہوئے ہیں۔
کروا چوتھ تہوار کی رونق اس وقت اور خوبصورت ہوگئی جب غیر مسلم خواتین کے ہاتھوں پر مسلم لڑکیاں برقعہ پہنے ہوئے ہاتھوں پر مہندی لگاتی دکھائی دیں۔
کروا چوت کا تہوارعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے پرگّیا کور نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار کروا چوتھ ورت منائے جانے کی خوشی پچھلے سالوں کے مقابلے زیادہ ہے کیونکہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پچھلے دو سال اس طرح سے نہیں منائے گئے، جس طرح اس سال منائے جارہے ہیں۔