اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: 'تانڈو' کے خلاف مختلف تنظیموں کا احتجاج - urdu news

مرادآباد میں کرنی سینا سمیت دیگر تنظیموں نے ویب سیریز تانڈو پر سماج میں نفرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ پراحتجاج کیا۔

مرادآباد: تانڈو کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج
مرادآباد: تانڈو کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج

By

Published : Jan 20, 2021, 7:28 PM IST

اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں آج ہندو تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز تانڈو کے خلاف ضلع کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس ویب سیریز کے ذریعے سماج میں نفرت اور مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ تانڈو ویب سیریز پر روک لگائی جائے۔

ویڈیو

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ویب سیریز تانڈو کی مخالفت سوشل میڈیا پر شروع ہوئی تھی جو اب سڑک سے ہوتے ہوئے سیاست تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں احتجاج کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے ویب سیریز سے متعلق امیزون سے صفائی مانگی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

250

ABOUT THE AUTHOR

...view details