مرادآباد کے آزاد نگر امام بارگاہ میں بعد نماز عشاء جشن عید غدیر محفل کا انعقاد کیا گیا ۔محفل کاآغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا ۔ اس موقع پر شعرا نے اہل بیت علیہ السلام شان میں شاعری کا ہدیہ پیش کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
مرادآباد: جشن عید غدیرتزک واحتشام سے منایا گیا - مراد آباد ای ٹی وی بھارت خبر
ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد سمیت ملک کے متعدد حصوں میں جشن عید غدیر پورے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کے آزاد نگر امام بارگاہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید غدیر کی محفل کا انعقاد کیا گیا محفل میں مقامی اور بیرونی شعرا نے شرکت کی ۔
جشن عید غدیر
شاعر کلیم اصغر نے اہل بیت علیہ السلام کی شان میں اپنا کلام پڑھا:
محو خطبہ رسول ہوتا ہے
رحمتوں کا نزول ہوتا ہے
مومن آج میرا مولا علی
جانشین رسول ہوتا ہے
مزید پڑھیں:عیدغدیرکے تحت 'جشن غدیر' کا انعقاد
اس کے علاوہ متعد شعرا نے اہل بیت کی خدمت میں ہدیہ تسلیم پیش کیا۔