وسیم رضوی کی اس طرح کی حرکت کے بعد جگہ جگہ وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کئے جارہے ہیں وسیم رضوی کے اس بیان کی سخت مذمت کی جارہی ہے تو وہیں ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کندرکی سادات میں وسیم رضوی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا اور وسیم رضوی کا پتلا پھونکا گیا۔ اس دوران مولانا آفاق عالم زیدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی کے بیان کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔
مرادآباد: وسیم رضوی پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ - Holy Quran
اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرکے کہا ہے کہ قرآن مجید میں سے 26 آیتیں ہٹادی جائیں سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کئے جانے اور وسیم رضوی کے بیان کے بعد ملک بھر کے شیعہ و سنی علماء دین نے اس کے اس طرح کے بیان اور پٹیشن داخل کئے جانے کی سخت مذمّت کی ہے۔
مرادآباد: وسیم رضوی پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ
مولانا آفاق نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی نے اسلام کے سبھی ماننے والوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے آج کندرکی میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کے دوران ایک میمورنڈم کے ذریعہ وسیم رضوی پر سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔