مرادآباد کے تھانہ کندرکی علاقے کے گاؤں جیتیا فیروز پور کے لوگ اور بھارتی کسان یونین کے لوگ آج مرادآباد کے ڈی ایم سے ملاقات کی اور جیتیا فیروز پور گاؤں سے نکل رہی رام گنگا ندی پر پل بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔
بھارتی کسان یونین کے صدر دویندر چودھری نے بتایا کہ جیتیا فیروز پور کے لوگ ایک طویل وقت سے گنگا ندی پر پل بنانے کی مانگ کر رہے ہیں ندی پر پل نہ بنائے جانے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہاں کی عوام ندی کو پار کر نے کے لئے ٹرک کے ٹائر ٹیوب کا سہارا لیتی ہیں۔
مرادآباد: بھارتی یونین کسان کا پل بنانے کا مطالبہ - Muradabad Demand for construction of bridge
ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے جیتیا فیروز پور کے عوام اور بھارتی کسان یونین نے ضلعی انتظامیہ سے رام گنگا ندی پر پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔
مرادآباد:پل بنائے جانے کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں کی عوام 25 برس سے پل بنانے کا مطالبہ کر رہی ہے اور اس کے لیے انہیں جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے۔ندی میں گندے پانی کا بھی رساؤ ہوتا ہے اور گاؤں کے بچے اور خواتین ندی پار کرنے کے لیے ٹائر ٹیوب کا استعمال کرتی ہے، جس سے انہیں بیماری کا خطرہ لاحق ہے۔اس لیے جب تک پل کے تعمیراتی کام کو شروع نہیں کیا جاتا تب تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔
TAGGED:
250