مرادآباد کانگریس کمیٹی صدر ونود گمبر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا یہ رام جنم بھومی ٹرسٹ کی زمین خریدنے میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی گئی ہے ۔اس لاکروڑوں عقیدت مندوں کے جذبات مجروح ہوے ہیں ۔ کیونکہ کہ عقیدت مندوں اپنے حساب سے چندہ دیا تھا ۔
کانگریس پارٹی کے کارکنوں کا احتجاج ونود گمبر نے آگے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے پہلے لڑے تھے گوروں سے اب لڑیں گے چوروں سے ۔
انہوں نے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کے جج یا پھر سی بی آئی کے ذریعے جانچ کی جائے۔ اور جو بھی اس معاملے میں قصور وار ہیں انہیں سخت سزا ملنی چاہیے ۔
مزید پڑھیں:پچھلے سات سال میں کتنا کالا دھن لایا گیا؟: کانگریس
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہر گذرتے دن کے ساتھ مہنگائی بڑھتی جار ہی ہے ۔جس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ تاہم حکومت اپنی مرضی کے مطابق ایک طرف مہنگائی پر لگام لگانے میں ناکام ہے تو وہیں دوسری جا نب ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ۔