اتر پردیش کے مرادآباد میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے لوگوں نے ڈی ایم کو شکایتی درخواست دے کر الزام لگایا ہے کہ مرادآباد میں واقع دلی پبلک گلوبل اسکول میں بچوں کو اسلامک تعلیم دی جارہی ہے، جب کہ اسکول میں ہندو بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
اس پورے معاملے پر دلی پبلی گلوبل اسکول کے ڈائریکٹر اور سابق وِنگ کمانڈر منصور عثمانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسکول میں سبھی بچوں کو سی بی ایس سی بورڈ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ کسی ایک مذہب کی تعلیم نہیں دی جاتی، جن لوگوں نے اسکول میں مذہبی تعلیم دینے کا الزام لگایا ہے وہ سب بے بنیاد ہیں، اسکول میں مسلم ٹیچروں کے ساتھ ساتھ ہندو ٹیچر بھی بچوں کو تعلیم دیتے ہیں۔
جس نے بھی اسلامک پوسٹ سوشل میڈیا پر اسکول کے نام سے ڈالی ہے اس کی تلاش جاری ہے۔ فی الحال یہ پوسٹ ہمارے اسکول کے کسی بھی بچے کی نہیں ہے۔
اے ایم یو نے دلیپ کمار کو 'ڈی لٹ' کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا
تعلیمی میدان میں ہم نے کئی ایوارڈس جیتے ہیں۔ اسکول کو ترقی کی طرف بڑھتے دیکھ کر کچھ شرارتی لوگ بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں فی الحال اس اسلامک پوسٹ کا اسکول سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسکول کی ٹیچر بینا بھٹناگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہندو مذہب سے آتی ہیں اور اسے اسکول میں پڑھاتے ہوئے کئی سال ہوچکے ہیں۔ میں نے ہمیشہ اسکول میں ہندی، انگلش اور اردو کی تعلیم دیتے ہوئے دیکھا ہے اور پڑھایا ہے۔ کبھی بھی میں نے مذہبی تعلیم دیتے ہوئے بچوں کو نہیں دیکھا۔