اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد میں شراب کے خلاف احتجاج - شراب پر پابندی کا مطالبہ

اترپردیش کے مرادآباد میں ڈی ایم کےدفتر کے باہر مقامی افراد شراب پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کی سپلائی مکمل طور سے بند کرنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

مرادآباد میں شراب کے خلاف احتجاز
مرادآباد میں شراب کے خلاف احتجاز

By

Published : Feb 7, 2020, 3:43 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:57 PM IST

وہیں لوگوں نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی بھیجا ہے۔

مرادآباد میں شراب کے خلاف احتجاز
لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شراب پر پابندی عائد کی جائے، کیوںکہ آج کے نوجوان شراب کا نشہ کرکے تعلیم اور روزگار سے دور ہوتے جارہے ہیں۔

احتجاجیوں کا دوسرا مطالبہ یہ بھی ہے کہ پرائیویٹ انگلش میڈیم اسکولوں میں انتظامیہ کی منمانی جاری ہے اور وہ بچوں سے ناجائز طریقے سے فیس کی وصولی کرتے ہیں۔

ان انگلش میڈیم اسکولوں کو بند کرکے سرکاری اسکولوں کو سہولیات دی جانی چاہیے، تاکہ سرکاری اسکول میں بچوں کو اچھی تعلیم مل سکے۔

وہیں لوگوں نے اترپردیش حکموت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہےکہ سبھی سرکاری ہسپتالوں میں بیماری کی جانچ کی سہولیات ہو اور ساتھ ہی مہنگی سے مہنگی بیماری کی جانچ کو فری کیا جانا چاہئے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details