اردو

urdu

ETV Bharat / state

Markazi Seerat Committee منا راجا مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر منتخب - شاہی اٹالہ مسجد کے صحن

جونپور میں شوکت علی عرف منا راجا کو مرکزی سیرت کمیٹی کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر اجلاس میں موجود لوگوں نے نو منتخب صدر کا گل پوشی کرتے ہوئے استقبال کیا۔

منا راجا مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر منتخب
منا راجا مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر منتخب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 4:39 PM IST

Updated : Aug 30, 2023, 10:21 AM IST

منا راجا مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر منتخب

جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے شاہی اٹالہ مسجد کے صحن میں گزشتہ روز اتوار کی صبح دس بجے مرکزی سیرت کمیٹی کے سابق صدر حفیظ شاہ کی صدارت میں مرکزی سیرت کمیٹی کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں شہر کے مختلف سماجی و ملی اداروں اور اکھاڑہ کمیٹیوں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز محمد اجود قاسمی نے تلاوت قرآن سے کیا۔ اس کے بعد سب کی رضامندی سے شوکت علی عرف منا راجا کو مرکزی سیرت کمیٹی کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ اس موقع پر موجود سبھی لوگوں نے نو منتخب صدر کا گلپوشی کرکے استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ آخیر میں مولانا آفاق احمد نے دعا کراکر میٹنگ کا اختتام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Blood Donation Camp میرٹھ میں آج الحسینی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام میگا خون عطیہ کیمپ

اس موقع پر نو منتخب صدر شوکت علی عرف منا راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ و جلوس یوم النبی و مدح صحابہ کو ہمارے بزرگوں نے بڑی جانفشانی سے قائم کیا تھا۔مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کی ہم کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپسی رنجشوں کو ختم کرکے ایک ساتھ ملکر آئندہ جلوس کو کامیاب بنائیں۔ہمیں ایک ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں متحد رہنا چاہئے۔

Last Updated : Aug 30, 2023, 10:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details