اردو

urdu

ETV Bharat / state

Munna Bhai Fake MBBS Degree جعلی ایم بی بی ایس ڈگری لے کر کئی خواتین سے شادی کرنے والا منا بھائی گرفتار

نوئیڈا پولیس نے جعلی ایم بی بی ایس ڈگری لے کر کئی خواتین سے دھوکہ کرکے شادی کرنے والے منا بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ منا بھائی جس کا اصل نام پورن شنکر سنگھ شندے ہے وہ مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں میں بی جے پی لیڈر بھی ہے۔ پولیس اس کی دھوکہ دہی کے طریقۂ کار پر بہت زیادہ حیران ہے۔

By

Published : Aug 14, 2023, 4:15 PM IST

Munna Bhai Fake MBBS Degree
Munna Bhai Fake MBBS Degree

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کی گریٹر نوئیڈا پولس نے ایک ایسے منا بھائی کو گرفتار کیا ہے جو کہ بی جے پی لیڈر بھی ہے، جس نے جعلی ایم بی بی ایس ڈگری بنا کر کئی لڑکیوں سے شادی کی ہے اور بینکوں سے فرضی طریقے سے قرض لیا ہے، جس کے پاس سے پولیس نے آریہ سماج مندر کی جعلی اسناد، ایم بی بی ایس کی ڈگریاں، ایک ایمبولینس اور ایک آرٹیکا کار اور آدھار کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسے فلموں کا شوق ہے، جس کی وجہ سے اس نے سنجے دت کی فلم منا بھائی دیکھ کر نہ صرف جعلسازی اور دھوکہ دہی شروع کر دی۔ بلکہ اپنی پہلی بیوی ہونے کے باوجود، اس نے دہلی کی ایک اور لڑکی پوجا سے شادی کی اور جعلی طریقے سے آریہ سماج مندر کا سرٹیفکیٹ بنوایا۔
یہ بھی پڑھیں:

لیکن جب ملزم پورن شنکر سنگھ شندے کی پہلی بیوی کے بارے میں اسے پتہ چلا تو پوجا اور پورن شنکر کے درمیان گھر میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ موقع دیکھ کر ملزم پوجا کی ایم بی بی ایس ڈگری اور آدھار کارڈ کے ساتھ پین کارڈ لے کر فرار ہو گیا لیکن یہ ملزم یہیں نہیں رکا۔ اس کے بعد اس نے ایک اور لڑکی کو اپنے جال میں پھنسایا اور آریہ سماج مندر کے جعلی سرٹیفکیٹ کے ذریعے اس سے شادی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم shaadi.com دیگر سوشل سائٹس کے ذریعے معصوم لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساتا ہے۔ اور پھر اس کا نام بدل کر اس کے کاغذات میں پوجا کشواہا کر لیا کرتا تھا۔ تاکہ وہ مختلف بینکوں سے قرض لے کر بینکوں کو دھوکہ دے سکے، لیکن جب اصلی پوجا کو معلوم ہوا کہ کوئی اور اس کی ایم بی بی ایس ڈگری کا غلط استعمال کر رہا ہے تو اس نے اس کی شکایت پولیس سے کی، جس پر پرتیں کھلتی گئیں۔

ایک کے بعد دوسرا یہ سارے معاملے پولیس کے سامنے روشنی میں آئے، جسے دیکھ کر خود پولیس والے بھی کنفیوژ ہو گئے۔
پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اتنا چالاک ہے کہ اس نے آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی کی ایم بی بی ایس کی جعلی ڈگری بھی بنا رکھی ہے تاکہ کوئی اس پر شک نہ کر سکے۔ ملزم جلگاؤں مہاراشٹر کا بی جے پی کا ضلعی جنرل سیکرٹری بتایا جارہا ہے۔ ملزم نے اپوروا ایکسرے امیجنگ سینٹر پرائیویٹ کو دو مختلف ناموں پر جی ایس ٹی بنا کر ایک فاؤنڈیشن بنا کر اسپتالوں وغیرہ کے بل بناتا تھا۔ پولیس نے اس پورے معاملے کا انکشاف کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے ایک ایمبولینس، ایک کار، ایک موبائل فون ایک پین کارڈ۔ 5 شادی کے سرٹیفیکیٹ، 19 ایم بی بی ایس ڈگری کے کاغذات اور ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ برآمد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details