علی گڑھ:اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت کام زور و شور سے جاری ہے۔ ضلع کی تمام خاص اور اہم سڑکوں کو ضرورت کے مطابق کشادہ کیا جا رہا ہے۔ بازاروں اور رہائشی علاقوں سے بھی غیرقانونی قبضوں کو بلڈوزر سے خالی کرایا جارہا ہے۔
علیگڑھ شہر کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہ جمال میں بھی نالوں اور سڑکوں سے غیرقانونی قبضوں کو بلڈوزر کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے، اس کی اطلاع میونسپل انتظامیہ نے علاقے کے عوام کو پہلے ہی دے دی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے اپنے اپنے مکان اور دکان کے سامنے کی تجاوزات کو قبل میں ہی ہٹالیا تھا جس سے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کو کسی بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔ Municipal Corporation's action against illegal encroachment
غیر قانونی قبضہ کے خلاف کارروائی کے دارون اچانک افواہیں بھیلنے لگی کے عیدگاہ کی دکانوں پر بھی بلڈوزر چلایا جائے گا جس کے بعد عیدگاہ کمیٹی نے دکانوں کو توڑنے کے حوالے سے علیگڑھ انتظامیہ کے اعلی عہدیدارو سے بات کی تو معلوم ہوا کہ عیدگاہ کی دکانوں کو توڑنے والی خبر محض ایک افواہ ہے جس کے بعد کمیٹی کے ممبران سمیت علاقے کے دکانداروں نے سکون کی سانس لی۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں پینے کے پانی کی قلت اور صفائی جیسی ضروری چیزوں پر دھیان نہ دے کر علیگڑھ انتظامیہ اور حکومت بلڈوزر چلانے کو ترجیح دے رہی ہے۔ مقامی لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ بچے گندگی سے بیمار پڑ رہے ہیں، خواتین پریشان ہیں، کئی مرتبہ احتجاج کر درخواست دی گئی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔