بھارتی ریاست اترپردیش کے معروف شہر رائے بریلی میں پیدا ہونے والے اردو دنیا کے مشہور شاعر منور رانا شدید علیل ہیں۔ انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے۔
آج منور رانا کی حالت مزید ناساز ہوگئی جس کیوجہ سے انہیں لکھنؤ کے پی جی آئی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔