سماجوادی پارٹی کے سابق وزیر اور موجودہ رکن پارلیمان اعظم خاں کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے ان کی رہائش گاہ کے نزدیک واقع ممتاز پارک کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ممتاز پارک کا اب نیا نام مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پر رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے رامپور پہنچ کر اس پارک کے نام کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد رامپور کے پہلے رکن پارلیمنٹ اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم بنائے گئے تھے۔ ان کا ملک کی ترقی میں کافی اہم رول رہا ہے۔