چیف سکریٹری آر کے تیواری نے منگل کو سبھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس سربراہوں کو خط لکھ کر اس ضمن میں معلومات فراہم کی۔ کرونا کے پیش نظر ملٹی پلیکس، تھیئٹروں اور سنیما ہال میں 50فیصد اہلیت کا استعمال ناظرین کے لئے کیا جائےگا۔ اور کچھ فٹ کی دوری پر بیٹھنے کا نظم کیا جائے گا جبکہ ہال میں کھانے پینے کی چیزوں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حالانکہ ملٹی پلیکس احاطے میں کھانے کی پیکٹ اور پانی کے بوتل فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سنیمال ہال میں خالی سیٹوں پر ٹیپنگ کی جائے گی جبکہ ٹکٹ بکنگ کے وقت حالی سیٹ کی تفصیل کے ساتھ سیٹ نمبر کی جانکاری دی جائے گی۔ ہر شو کے بعد پورے حال کو سینیٹائز کرنا ضروری ہوگا وہیں ناظرین کو تھرمل اسکریننگ کے بعد داخلہ دیا جائے گا۔ ناظرین کو فیس ماسک پہن کر آنے پر ہی داخلہ دیا جائے گا جبکہ ان کے لئے سینیٹائزز کا نظم کیا جائے گا۔