اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی کے قد آور رہنما محمد نوشاد عرف سونو کو پارٹی میں نئی ذمہ داری سونپی گئی۔
محمد نوشاد ملائم سنگھ یادو یوتھ بریگیڈ کے اسٹیٹ سیکریٹری منتخب ملائم سنگھ یادو یوتھ بریگیڈ اترپردیش کے صدر انیس رضا نے نوئیڈا اسمبلی سے متوقع امیدوار محمد نوشاد عرف سونو کو ملائم سنگھ یادو یوتھ بریگیڈ کا ریاستی سکریٹری مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت یقینی: اکھلیش
محمد نوشاد اس سے قبل اقلیتی سیل کے ریاستی سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی متعدد ذمہ داریوں پر فائز رہے ہیں۔ ریاستی صدر انیس رضا نے کہا کہ محمد نوشاد سماج وادی پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات کو عوام تک پہنچانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں گے۔
محمد نوشاد ملائم سنگھ یادو یوتھ بریگیڈ کے اسٹیٹ سیکریٹری منتخب ریاست میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماج وادی پارٹی نے اپنی تیاریاں تیز کردی ہے۔اسی سلسلے میں پارٹی اپنی ذیلی تنظیموں کو بھی مضبوط کر رہی ہے۔ محمد نوشاد کی تقررری اسی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔