اردو

urdu

ETV Bharat / state

مختار انصاری کی اسمبلی کی رکنیت پر خطرہ - سنگین الزامات

مختار انصاری کی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کے لیے اسمبلی اسپیکر کو درخواست دی گئی ہے کیوںکہ گزشتہ دس برس سے مختار انصاری جیل میں بند ہیں جبکہ بھارتی آئین کے مطابق 60 دنوں تک سیشن میں حاضر نہ ہونے پر رکنیت معطل کی جا سکتی ہے۔

مختار انصاری کی رکنیت اسمبلی پر خطرہ
مختار انصاری کی رکنیت اسمبلی پر خطرہ

By

Published : Nov 5, 2020, 12:22 PM IST

اترپردیش کے ضلع مئو کی صدر سیٹ سے رکن اسمبلی مختار انصاری کی رکنیت اسمبلی پر خطرہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ وارانسی کے سدھیر سنگھ نے اسمبلی اسپیکر ہردیہ نارائن دکشت کو رکنیت معطل کرنے کی درخواست دی ہے۔

سدھیر سنگھ کا کہنا ہے کہ مختار انصاری گزشتہ دس برس سے جیل میں بند پڑے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اسمبلی کے کسی بھی سیشن میں حاضر نہیں ہوئے جبکہ بھارتی آئین کے مطابق 60 دنوں تک سیشن میں حاضر نہ ہونے پر رکنیت معطل کی جا سکتی ہے۔

معلوم رہے کہ رکن اسمبلی مختار انصاری روپڑ جیل میں بند ہیں۔ ان پر کئی بڑے سنگین الزامات عائد ہیں۔ ایسے میں مختار انصاری کی رکنیت اسمبلی پر خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

سدھیر سنگھ نے اسمبلی اسپیکر سے درخواست کی ہے کہ مختار انصاری کی رکنیت اسمبلی معطل کر کے مئو کی صدر سیٹ خالی کروائی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ مختار انصاری پر یوگی حکومت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی اہلیہ افشاں انصاری اور ان کے دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کے خلاف غیر قانونی قبضہ کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details