غازی پور: مختار انصاری کے بعد ان کے بھائی افضل انصاری کو بھی گینگسٹر ایکٹ کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔ غازی پور ایم پی ایم ایل اے عدالت نے افضل انصاری کو چار برس کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ عدالت نے ان پر ایک لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سزا کا اعلان ہوتے ہی افضل انصاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے، سزا کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی رکن پارلیمنٹ جانا طے ہے۔
بتا دیں کہ اس سے قبل مختار انصاری کو غازی پور کے ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے گینگسٹر کیس میں قصوار قرار دیا ہے۔ عدالت نے انہیں دس برس کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ان پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ساتھ ہی مختار کے بھائی اور بی ایس پی ایم پی افضل انصاری کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ آج سماعت کے دوران مختار انصاری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے، جب کہ افضل عدالت میں پیش ہوئے۔