مختار انصاری کو پولیس روپڑ سے اترپردیش واپس لارہی ہے، اس ٹیم میں پولیس کے 100 جوان شامل بتائے جارہے ہیں، وہیں اس ٹیم کی قیادت اے ڈی جی پریم پرکاش کررہے ہیں۔
مختار انصاری کو خصوصی تحفظ کے ساتھ روپڑ جیل سے باندہ لایا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ہی باندہ منڈل جیل میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جیل میں آنے جانے لوگوں کے ساتھ ہی جیل میں آنے والے ملزموں پر بھی نظر رکھی جائے گی۔
جیل میں جیل پولیس کے علاوہ دو انسپکٹر، اضافی پولیس فورس بھی جیل کے باہر موجود رہیں گے۔
مختار انصاری ابھی پنجاب کی روپڑ جیل میں بند تھے، اب سپریم کورٹ کی ہدایت پر یوپی حکومت انہیں یوپی لارہی ہے۔ مختار انصاری کو فی الحال باندہ جیل میں رکھنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔انہیں باندہ کی 15-16 نمبر بیرک میں رکھا جائے گا، اس کے لیے جیل انتظامیہ نے پوری تیاری مکمل کرلی ہے۔
گینگسٹر مختار انصاری کے مقدمے اور ان کی کسٹڈی ٹرانسفر کی عرضی پر سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو فیصلہ سنایا تھا۔کورٹ کہا تھا کہ انصاری کو دو ہفتے میں اترپردیش کی جیل میں شفٹ کرنا ہوگا، پنجاب حکومت کی دلیلوں سے عدالت مطمئن نہیں ہوئی تھی۔