اردو

urdu

By

Published : Jun 6, 2021, 8:29 AM IST

ETV Bharat / state

14 جون کو ہوگی مختار انصاری کی بارہ بنکی عدالت میں پیشی

پنجاب کی جیل میں بند مئو کے رکن اسمبلی مختار انصاری کی مشکلیں کم ہونے کے بجائے اور بڑھتی جا رہی ہیں۔ بارہ بنکی پولیس نے بتایا کہ ایمبولینس معاملے میں انصاری 14 جون کو عدالت میں پیش ہوں گے اور ان کے دیگر ساتھیوں پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

up_bbk_04_mukhtar peeshi_vis_upur10001
14 جون کو ہوگی مختار انصاری کی بارہ بنکی عدالت میں پیشی

مئو ضلع سے بی ایس پی رکن اسمبلی مختار انصاری کی بارہ بنکی کی ایک عدالت میں 14 جون کو فرضی کاغذات کے سہارے ایمبولینس کا رجسٹریشن کرانے کے معاملے میں پیشی ہوگی۔ وہیں دوسری جانب اس معاملے میں فرار چل رہے ان کے تین ساتھیوں پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو


واضح ہو کہ پنجاب کی روپڑ جیل بندی کے دوران اسپتال کے آنے جانے میں مختار انصاری جس ایمبولینس UP41AT7171 کا استعمال کرتے تھے، وہ بارہ بنکی میں فرضی کاغذات سے رجسٹرڈ کرائی گئی تھی۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے کوتوالی شہر میں مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے تفتیش کے دوران کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا تھا. کچھ روز قبل بارہ بنکی پولیس مختار انصاری سے پوچھ گچھ کرنے باندہ جیل گئی تھی۔

بارہ بنکی پولیس مختار انصاری کو عدالت میں 14 جون کو پیش کر کے ان کا بیان درج کرائے گی۔

اس پی یمونا پرساد کے مطابق اس معاملے میں فرار چل رہے مختار کے ساتھی آنند یادو اور مجاہد خان پر 25-25 ہزار اور شاہد پر 20 ہزاد روپئے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details