ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں چل رہی UP41AT7171 نمبر کی ایمبولینس منگل کی صبح بارہ بنکی پہنچ چکی ہے۔ دراصل بارہ بنکی پولیس نے اسے پنجاب میں چنڈی گڑہ-اونا شاہراہ سے برآمد کیا ہے۔
دوسری جانب اسی ایمبولینس کے معاملے میں بارہ بنکی پولیس نے مئو سے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔
دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ کچھ روز قبل پنجاب میں مختار انصاری کو روپڑ جیل سے موہالی لے جایا گیا تھا، اس وقت مختار انصاری اسی ایمبولینس میں سوار تھے۔ ایمبولینس کا رجسٹریشن بارہ بنکی کا ہونے کی وجہ سے معاملے کی تحقیقات کی گئی، جس میں یہ پایا گیا کہ گاڑی کا اندراج فرضی کاغذات کی بنیاد پر کرایا گیا ہے۔ اس کے بعد اے آر ٹی او کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔