اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی رامپور کے چار روزہ دورے پر

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اپنے چار روزہ دورے پر رامپور پہنچیں گے جہاں ایک پل کا نام راجہ رام رکھیں گے۔

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی رامپور کے چار روزہ دورے پر
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی رامپور کے چار روزہ دورے پر

By

Published : Dec 24, 2020, 1:05 PM IST

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی آج اپنے چار روزہ دورے پر ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور پہنچیں گے۔ جہاں وہ اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت آج شام چار بجے قومی شاہراہ 24 بنے تعمیر شدہ پل کا نام راجہ رام رکھیں گے۔

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی رامپور کے چار روزہ دورے پر



بی جے پی حکومت کی جانب سے گذشتہ سرکاروں میں تعمیر کئے گئے مقامات کے ناموں کو تبدیل کرنے اور نئے نام رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ کو مزید طویل کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی آج شام چار بجے رامپور پہنچیں گے جہاں وہ گذشتہ برس قومی شاہراہ پر تعمیر کئے گئے ایک فلائی اوور کا نام راجہ رام رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ناموں کی تبدیلی کا عمل سب سے زیادہ ریاست اترپردیش میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جب سے یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعلی کا چارج سنبھالا ہے تب سے لیکر اب تک اترپردیش کے کئی اضلاع کے ناموں کو تبدیل کیا جا چکا ہے وہیں گذشتہ دنوں یو پی کے رامپور میں سابق وزیر محمد اعظم خاں کے ذریعہ تعمیر کردہ تین گیٹوں اور ایک پارک کا نام بھی تبدیل کیا جا چکا ہے۔ ان ناموں کی تبدیلی کے افتتاح کا شرف بھی مختار عباس نقوی نے ہی حاصل کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details