اردو

urdu

By

Published : Sep 25, 2019, 2:00 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:27 PM IST

ETV Bharat / state

پنڈت کے گھر میں عزاداری، نئے بھارت میں ہندو مسلم اتحاد کی مثال

امروہہ کے سدنگلی میں ہندو پنڈت نے امام زین العابدین کی شہادت کے موقع پر نوحہ خوانی کرکے قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کی مثال پیش کی۔

نئے بھارت میں ہندو مسلم اتحاد کی مثال

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے سدنگلی میں ہندو پنڈت نے اپنے گھر میں حضرت امام زین العابدین کی یاد میں عزاداری اور شب بیداری کا اہتمام کرکے قومی یکجہتی کا پیغام دیا۔

ہندو پنڈت کے گھر پر عزاداروں نے ماتم کرتے ہوئے امام زین العابدین کو یادکیا اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد لیا۔

ویڈیو : پنڈت کے گھر میں عزاداری

مزید پڑھیں : 'ملک میں قومی یکجہتی کی سخت ضرورت'

انجمن اصغریہ غازی پور کے نوحہ خواں ہندو پنڈت رشی پانڈے اور رجو پنڈت نے امام زین العابدین کی یاد میں نوحہ خوانی کی۔

اس موقع پر کانپور سے آئے ہندو پنڈت نے امام حضرت زين العابدین کی یاد میں نوحہ خوانی کی اور تابوت برآمد کیا۔


یاد رہے کہ امام زین العابدین کی شہادت کی یاد میں محرم کی 25تاریخ کو یہ ماتم کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 11:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details