میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں زیدی نگر سوسائٹی کی امام بارگاہ پنجے تنی کے علاوہ امام بارگاہ منصبیہ چھوٹی کربلا گھنٹہ گھر امام بارگاہ زاہدان اور عبد اللہ پور میں آج آٹھویں محرّم کی مناسبت سے جانب علی عبّاس کی شہادت سے منسوب تاریخ کے حوالے سے فضائل اور مصائب پڑھے گئے۔
مجالس کے بعد عزاداران شہدائے کربلا نے اپنے اپنے گھروں میں نظر مولا عبّاس کا اہتمام کیا۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں جلوس علم بھی برآمد کیے گئے ۔اس کے علاوہ میرٹھ میں علی باقر زیدی کے مقام سے قدیمی دور سے نکالے جانے والے جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کو کنٹرول کر پر امن ماحول میں جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔