اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد:آزاد نگر میں ماہ محرم کی تیسری مجلس منعقد

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں محرم کی تیسری تاریخ کو مجلس کا انعقاد کیا گیا۔مولانا سید مختار الحسن سرسوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماں باپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم ضرور دلائیں۔

آزاد نگر میں ماہ محرم کی تیسری مجلس منعقد
آزاد نگر میں ماہ محرم کی تیسری مجلس منعقد

By

Published : Aug 14, 2021, 8:00 PM IST

ماہ محرم کی وجہ سے پورے ملک میں مجلس ماتم اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں مرادآباد کے آزاد نگر امام بارگاہ میں محرم کی تیسری تاریخ کو بھی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔اس مجلس کو مولانا سید مختار الحسن سرسوی نے خطاب کیا اور مرثیہ کے فرائض عباس حیدر زیدی اور ان کے ہمنوا نے انجام دئیے۔


مولانا سید مختار الحسن سرسوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماں باپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم ضرور دلائیں۔ ہر بچے کو قرآن کی تعلیم دلانا بے حد ضروری ہے تب ہی آپ کا بچہ دین کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکتا ہے۔

کربلا کا واقعہ پڑھتے ہوئے مولانا نے بتایا کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین کو بچانے اور انسانیت کو قائم رکھنے کے لئے کربلا میں اپنی شہادت دے دی۔ اسی غم کی یاد میں ماہِ محرم کے مہینے میں مجلس اور ماتم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔مجلس کے آخر میں مقامی انجمن کے لوگوں نے نوحہ خوانی کر سینہ زنی کی اور یا حسن یا حسین کی آوازیں بلند کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details