اردو

urdu

ETV Bharat / state

History and Significance of Ashura: محرم الحرام میں تاریخی انبار ہے، مفتی ارقم

ماہ محرم اسلامی کیلینڈر کا سب سے پہلا مہینہ ہے۔ اس ماہ کی کیا فضیلتیں حاصل ہے اور اس ماہ کو تاریخی اعتبار سے کیا اہمیت ہے اس سلسلے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بارہ سے تعلق رکھنے والے عالم دین سے خصوصی گفتگو کی۔ Muharram has Historical Significance

muharram-has-historical-significance
محرم الحرام میں تاریخی انبار ہے، مفتی ارقم

By

Published : Aug 9, 2022, 12:58 PM IST

بارہ بنکی: ماہ محرم الحرام کی فضیلت و اہمیت پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مفتی مکرم نے کہاکہ' محرم الحرام کا مہینے میں تاریخ و فضیلت کے اعتبار سے کافی اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ' ماہ محرم کو اللہ تبارک و تعالی حرمت والا مہینہ قرار دیا ہے۔ محرم الحرام کے ماہ کی تاریخ سے متعلق سوال پر مفتی ارقم قاسمی بتاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں محرم الحرام کا ذکر کیا ہے۔ انہوں بتایا کہ سال کے 12 مہینوں میں چار ماہ افضل قراردیا گیا جس میں محرم کا مہینہ بھی شامل ہے۔ یہ حرمت کا مہینہ ہے اور یہ تاریخ کا امبار ہے۔' Muharram has Historical Significance

ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ حضرت آدم علیہ السلام کا اترنا، ان کی توبہ قبول ہونا، حضرت ادریس علیہ السلام کا آسمان پر اٹھایا جانا، نوح علیہ السلام کی کشتی کا پار لگنا، ابراہیم علیہ السلام کی پیدائش، ان کا آگ میں گر کر بچنا، ان کو نبوت حاصل ہونا ہو یہ تمام تاریخی واقعات ہمیں بتاتے ہیں کہ ہمیں اس ماہ میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ماہ کو کیسے گزارا جائے اس سوال پر مفتی ارقم قاسمی نے بتایا کہ یہ اسلامی کلینڈر کا سب سے پہلا مہینے ہم جب کسی کام کی شروعات کرتے ہیں تو اس کے لیے خوب تیاری کرتے ہیں۔ اسی طرح محرم کی بھی خوب تیاریاں کرنی چاہیے، نمازوں کے ساتھ روزوں کا بھی اہتمام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ' صرف حضرت حسینؓ کی شہدات سے منسوب کرنا مناسب نہیں، اس مہینے کو کافی فضیلت حاصل ہے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details