اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: محرم الحرام کا آغاز، امام بارگاہ ہوئے گلزار

محرم الحرام کے چاند کی تصدیق ہوتے ہی عاشق اہل بیت کے گھروں اور امام بارگاہوں میں عزاداری کی محفل شروع ہو جاتی ہے، لیکن امسال کا محرم قدرے مختلف ہے۔

muharram azadari in lucknow
محرم کا چاند، امام بارگاہ ہوئے گلزار

By

Published : Aug 21, 2020, 3:18 PM IST

کورونا وبا کے مد نظر ضلع انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے جس کے باعث عزاداری، مجالس اور تعزیہ داری کے ساتھ جلوس پر پابندی عائد ہے۔

دیکھیں ویڈیو

حالانکہ مسلم سماج نے ضلع انتظامیہ کی گائیڈ لائن پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا ہے۔

باوجود اس کے لوگوں نے اپنے گھروں میں محدود پیمانے پر مجالس کا اہتمام کیا اور آل رسول کی شہادت کا ماتم بھی کیا۔ کچھ چھوٹی بچیوں نے غم حسین میں اشعار پڑھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے گزشتہ روز پولیس کمشنر سے ملاقات کی تھی اور ان سے مطالبہ کیا تھا کہ امام بارگاہ اور گھروں میں مجالس کا انعقاد کرنے کی اجازت دی جائے۔ حالانکہ کمشنر نے کچھ شرائط کے ساتھ چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

امام بارگاہ ہوئے گلزار

لکھنؤ کا محرم الحرام مختلف ہے کیونکہ عام طور پر پوری دنیا میں صرف دس دنوں تک مجلس ہوتی ہے، لیکن نوابی دور سے ہی یہاں پر محرم الحرام دو ماہ آٹھ دن کا ہوتا آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

محرم الحرام کے لئے جاری گائیڈ لائن غیر آئینی: مولانا قلب جواد

امسال کورونا وبا کے باعث سابقہ برسوں کی طرح نہ مجلس ہوگی اور نہ ہی تعزیہ داری ہو پائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details