اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karbala at Sirsi Sadat: ضلع سنبھل کے سیرسی سادات میں کربلا نمائش کا اہتمام

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے سیرسی سادات میں محرم کی 9 تاریخ کو بعد نماز عشاء امام بارگاہ کو روشنی سے سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ سبیلیں لگائی گئیں ہیں اور خیام حسینی کا منظر دکھایا گیا ہے۔ Moharram in Sambhal

Moharram in Sambhal
Moharram in Sambhal

By

Published : Aug 9, 2022, 10:55 AM IST

سنبھل:ماہ محرم کا چاند نمودار ہوتے ہی پوری دنیا میں عزاداری کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اگر بات کی جائے ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے سیرسی سادات کی تو محرم کی 9 تاریخ کو بعد نماز عشاء امام بارگاہ کو روشنی سے سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ سبیلیں لگائی گئیں ہیں اور خیام حسینی کا منظر دکھایا گیا ہے اور سبھی عزادار محرم کی اس 9 تاریخ کو روشنی کرنے آ رہے ہیں۔ Muharram at Sirsi Sadat in Sambhal District

ضلع سنبھل کے سیرسی سادات میں کربلا کی نمائش
ضلع سنبھل کے سیرسی سادات میں کربلا کی نمائش

یہ بھی پڑھیں:

امام بارگاہ میں خیام حسینی کا منظر اس طرح سے دکھایا گیا ہے جیسے کربلا کا منظر ہو اور عزادار زیارت کے لیے آرہے ہیں۔ 9 محرم کی رات حضرت امام حسین علیہ السلام کی وہ آخری رات ہے جس کے بعد 10 محرم حضرت امام حسین علیہ السلام کو کربلا کے میدان میں شہید کر دیا گیا تھا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے سے ملک بھر میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع سنبھل کے سیرسی سادات میں کربلا کی نمائش

ABOUT THE AUTHOR

...view details