اردو

urdu

ETV Bharat / state

محرم: بنارس میں امسال 200 سالہ روایت ٹوٹے گی! - ضلع انتظامیہ

ماہ محرم الحرام میں استاد بسم اللہ خان بنارس کے جلوس میں چاندی کی شہنائی بجاتے تھے، ان کی وفات کے بعد ان کے کنبہ نے یہ ذمہ داری سنبھالی، لیکن امسال یہ روایت ٹوٹتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

Muharram: 200 year old tradition will be broken in Banaras this year!
محرم: بنارس میں امسال 200 سالہ روایت ٹوٹے گی!

By

Published : Aug 13, 2020, 8:14 PM IST

ماہ محرم کا چاند نمودار ہوتے ہی عزا خانے سج جاتے ہیں، مجلس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے امام باڑوں میں علماء کی تقاریر ہوتی ہیں، لنگر تقسیم ہوتے ہیں اور صف ماتم بچھ جاتی ہے۔

محرم: بنارس میں امسال 200 سالہ روایت ٹوٹے گی!

لیکن رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے جلوس اور تعزیہ داری پر پابندی عائد کی گئی ہے وہیں ضلع انتظامیہ نے مسلمانوں کے ساتھ میٹنگ کر اپیل کی ہے کہ ایام محرم میں اپنے گھروں میں رہیں اور کورونا وائرس سے بچیں۔

مناظر حسین بتاتے ہیں کہ شہنائی نواز بھارت رتن مرحوم استاد بسم اللہ خان ایام محرم میں ننگے پیر چلتے تھے اور بنارس سے باہر پروگرام میں شرکت نہیں کرتے تھے۔ استاد بسم اللہ خان کہتے تھے کہ محرم کے ایام میں بنارس سے باہر چاہے جتنی رقم ملے لیکن سبھی پروگرام کو منسوخ کر جلوس میں شامل ہونا اور مختلف جلوس میں شہنائی بجانا ان کی خصوصیات میں سے تھا۔

محرم: بنارس میں امسال 200 سالہ روایت ٹوٹے گی!

مناظر نے بتایا کہ 5 اور 8 محرم کے جلوس میں استاد بسم اللہ خان اپنی خاص چاندی کی شہنائی بجاتے تھے، ان کے انتقال کے بعد ان کے اہل خانہ اس روایت کو قائم کیے ہوئے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس برس تقریباً 200 برس کی روایت ٹوٹے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details