اردو

urdu

ETV Bharat / state

محمد زید حسن کے سنسکرت میں سو نمبر - مسلم طالب علم سنسکرت میں دلچسپی

زید نے سنسکرت کی طرف دلچسپی بڑھانے کا سہرا اپنے سنسکرت کے استاد سدھاکر مشرا کو دیا ہے۔ اسکول کی پرنسپل سندھیا اوستھی نے زید کو اس کارنامے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

محمد زید حسن کے سنسکرت میں سو نمبر
محمد زید حسن کے سنسکرت میں سو نمبر

By

Published : Jul 15, 2020, 7:59 PM IST

ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں واقع دہلی پبلک اسکول کے طالب علم محمد زید حسن نے سی بی ایس ای کلاس 10 بورڈ کے امتحان میں سنسکرت مضمون میں 100 میں سے 100 نمبر حاصل کیے ہیں۔

بتایا گیا کہ زید کے والدین پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور ان کے خیالات معاشرتی ہم آہنگی سے متاثر ہیں۔زید نے سنسکرت کی طرف دلچسپی بڑھانے کا سہرا اپنے سنسکرت کے استاد سدھاکر مشرا کو دیا ہے۔ اسکول کی پرنسپل سندھیا اوستھی نے زید کو اس کارنامے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں سنسکرت چوتھی جماعت سے ہی پڑھائی جاتی ہے۔ بچوں کو کئی زبانوں کا آپشن دیا جاتا ہے ، ان میں سے زید نے سنسکرت کا انتخاب کیا۔اسی دوران، زید کے سنسکرت کے استاد سدھاکر مشرا کا کہنا ہے کہ وہ زید کو چھٹی جماعت سے پڑھا رہے ہیں۔ اسے سنسکرت میں گہری دلچسپی ہے۔ اس کے ساتھ ، تکنیکی معاملات میں بھی زید کی مضبوط گرفت ہے۔دسویں کے بعد، زید سائنس میں انٹرمیڈیٹ کرنا چاہتا ہے۔ اس کے بعد، مستقبل میں وہ سائنس اور سنسکرت کو ملا کر تحقیقی کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

دسویں کے دوسرے مضامین میں زید کے نمبر بھی قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے انگریزی اور ریاضی میں 98 ، سائنس میں 95 ، سوشل سائنس میں 96 اور آئی ٹی میں 99 اسکور کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بریگیڈیئرعثمان کا آبائی قصبہ بنیادی سہولیات سے محروم

ABOUT THE AUTHOR

...view details