ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں محکمہ آبپاشی میں کلرک کے عہدے پر فائز محمد شاہ عدیل دو برس بعد سول سرویسیز مقابلوں میں اپنے کھیل کا جوہر دکھائیں گے۔
کووڈ-19 کے باعث یہ مقابلہ 2020 میں نہیں ہو پایا تھا۔ لیکن اس برس یہ مقابلہ کھیلا جائے جس کو لے کر محمد شاہ عدیل 8 ستمبر کو کرکٹ کے لئے ٹرائیل دیں گے۔ عدیل کی کامیابی کے لیے پورا محکمہ ان کی حمایت کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی دے رہا ہے۔
بارہ بنکی: سول سرویسیز مقابلوں میں جوہر دکھائیں گے محمد شاہ عدیل واضح ہو محمد شاہ عدیل کرکٹ کے کھلاڑی ہیں وہ سول سرویسیز مقابلوں میں قومی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ سول سرویسیز کھیل مقابلوں کے لئے عدیل 8 ستمبر کو ضلع کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں ٹرائیل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بہتر سے بہتر کارکردگی سے ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش رہے گی: فواد عالم
سول سرویسیز مقابلے کے بعد ڈویژنل سطحی اور ریاستی سطحی مقابلے ہوں گے ان مقابلوں میں بہترین مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی سول سرویسیز کے لئے ہوگا۔