اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنگ آزادی میں علما دیوبند کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: مفتی قاسم قاسمی

جنگ آزادی میں دارالعلوم دیوبند اور وہاں کے علما کی قربانیاں تاریخ کے اوراق میں سنہرے الفاظ میں درج ہیں ۔ انہیں تاریخ کی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ مفتی قاسم قاسمی نے گری راج سنگھ کے ذریعہ دئیے گئے متنازعہ بیان کے جواب یہ باتیں کہیں ۔

By

Published : Feb 19, 2020, 10:35 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:45 PM IST

علما دیوبند کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں
علما دیوبند کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

مسجد اینگلو عربک اسکول کے امام مفتی قاسم قاسمی نے بی جی پی کے رکن پارلیمان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کر تے ہوے کہا کہ دیوبند پر ان کے ذریعہ دیئے گئے متنازعہ بیان پر انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ آزادی میں دارالعلوم اور وہاں کے علماوں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ تاریخ کے اوراق میں سنہرے الفاظ میں درج ہیں ۔انہیں چاہیے کہ وہ تاریخ کی کتابوں کا مطالعہ کریں۔

علما دیوبند کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

مفتی قاسم نے کہا کہ اس طرح کے متنازعہ بیانات کے ذریعہ گری راج سنگھ جیسے رہنما پاکستان کو موقع دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہی لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے ۔ ایسے میں ان کا یہ بیان پاکستان کو کتنا فائدہ پہونچا ئیگا۔

انہوں نے کہا کہ گری راج سنگھ کو یہ بات نہیں بھو لنی چاہیے کہ دارالعلوم دیوبند کی قربانیوں کی وجہ سے ہی وہ آج آزاد ملک میں جی رہے ہیں اور رکن پارلیمان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بیا ن کو لے کر انہیں دارالعلوم دیوبند اور وہاں کے اساتذہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details