اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بچوں کی ذمہ داری والدین اور سرپرستوں پر ہوتی ہے'

مفتی شہر بنارس مولانا عبد الباطن نعمانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور شہر میں بچہ چوری کی جو خبریں آرہی ہیں اس سے ہوشیار رہیں۔

مولانا عبدالباطن نعمانی کی اپیل

By

Published : Sep 15, 2019, 12:18 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:32 PM IST

مولانا عبدالباطن نعمانی نے کہا کہ ہاں اگر کسی اجنبی پر بچہ چور ہونے کا شک ہوتو اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کریں اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی کوشش نہ کریں۔

مولانا عبدالباطن نعمانی کی اپیل

اور اس طرح کی جتنی بھی خبریں آرہی ہیں وہ افواہوں پر مبنی ہیں اور اس میں حقیقت بہت کم ہے بھیڑ اکٹھا کر کے کسی کو مارنا پیٹا یا قانون اپنے ہاتھ میں لینا مناسب نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ' ہمیں اپنے بچوں کی حفاظت خود کرنی چاہیے بچوں کو کہیں بھی اکیلا نہیں بھیجنا چاہیے اس لیے کہ ان کے تحفظ کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے ان سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے یہی باتیں کہی ہیں کہ وہ عوام سے اس بات کی اپیل کریں۔

مولانا عبدالباطن نعمانی نے عوام سے صبر و سکون سے رہنے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details