اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: پانی کے تحفظ کے لیے واٹر ہارویسٹنگ سسٹم - water harvesting system

رواں برس جنوبی ہند میں پانی کے سخت بحران پر پورا ملک فکر مند ہوگیا ہے اندیشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں بھارت کے متعدد شہروں میں پانی کی قلت کا سامنا ہوگا ایسے میں عبادت گاہوں میں پانی کی تحفظ کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

میرٹھ: پانی کے تحفظ کے لیے واٹر ہارویسٹنگ سسٹم

By

Published : Jul 15, 2019, 9:50 PM IST

مسجد میں نمازی وضو کرتے ہیں جس یومیہ لاکھوں لیٹر پانی کا استعمال ہوتا ہے ایسے میں مسجد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کے ذریعے پانی کی سطح میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

میرٹھ: پانی کے تحفظ کے لیے واٹر ہارویسٹنگ سسٹم

میرٹھ کے برسوں قدیم تاریخی جامع مسجد میں شہر کے نائب قاضی زین الراشدین نے کہا کہ پانی کے تحفظ کے لیے واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کو تیار کیا جائے گا، تاکہ وضو کا استعمال شدہ پانی اور بارش کی پانی سے سطح آب میں اضافہ کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کا انمول تحفہ ہے، اس کی فضول خرچی پر مذہب اسلام نے بھی پابندی عائد کی ہے لہذا پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے تاکہ آنے والی نسل کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ رواں پرس جون میں میرٹھ و اطراف میں پانی کی سطح 6 فٹ نیچے چلی گئی تھی جس سے ماہرین کا اندازہ ہے کہ 2050 تک میرٹھ میں پانی کا شدید بحران ہوگا اور پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details