سنبھل: سماج وادی پارٹی کے سنبھل کے ایم پی ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کے انسٹاگرام آئی ڈی کے ہیک ہونے سے ایم پی کیمپ میں ہلچل مچ گئی۔ ایم پی کی آئی ڈی کو ہیک کرکے بی ایس پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی گئی۔ ایم پی نے اپنا ایک ویڈیو وائرل کرکے ان کی آئی ڈی ہیک ہونے کی معلومات دی ہے۔ ایم پی نے اپوزیشن پر جعلسازی کا الزام لگاتے ہوئے قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ جمعرات کی صبح کسی نے ان کا انسٹاگرام آئی ڈی ہیک کر لیا۔ ان کے نام پر ان کی آئی ڈی ہیک کرکے بہوجن سماج پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ایس پی ایم پی نے بتایا کہ ان کی آئی ڈی کو ہیک کرکے جعلسازی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رکن اسمبلی نے دھوکہ دہی کے بجائے آگے آنے اور لڑنے کا چیلنج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کریں گے۔