اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گھروں سے کالے غبارے چھوڑے جائیں'

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عوام سے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

By

Published : Dec 19, 2019, 1:14 PM IST

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن

ایس ٹی حسن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 20 دسمبر کو جمعہ کی نماز کے بعد جامع مسجد کے پارک میں احتجاجی جلسے میں کثیر تعداد میں لوگ شرکت کریں ۔

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے کی اپیل، دیکھیں ویڈیو

اس جلسے میں علماء کرام اور ائمہ بھی شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی ۔

اس احتجاجی جلوس میں لوگ کالی پٹی باندھ کر کثیر تعداد میں شامل ہوں۔

ساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ اپنے گھروں میں کالے غباروں کا انتظام کر لیں اور ہم اس کے لیے وقت بتائیں گے کہ ان غباروں کو کب چھوڑنا ہے، اس کام کو گھر کی خواتین انجام دیں۔

رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے کہا کہ اس احتجاجی جلوس میں احتیاط برتنے کی اپیل کی کیونکہ شرپسند عناصر اس میں خلل ڈال سکتے ہیں۔
ایسا کچھ بھی نہیں کریں جس سے ماحول خراب ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details