مرادآبادـ:ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں واقع ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سابق رکن پارلیمان اور فلم اداکارہ جیا پردا کے خلاف این بی ڈبلیو جاری کیا ہے۔ان کے خلاف کئی مرتبہ نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ کسی بھی شنوائی میں نہیں آئی تھی اسی بنیاد پر این بی ڈبلو جاری کیا گیا ہے۔
مرادآباد میں تقریب میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبدالعظم نے بھی شرکت کی۔اس تقریب کے دوران اسٹیج سے ایس پی ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن کی جانب سے سابق ایم پی اور فلم اداکارہ جیا پردا کے بارے میں نازیبا تبصرہ کیا گیا۔
اس میں جیا پردا کے پی آر او مصطفی حسین نے کٹگھر تھانے میں اعظم خان ایس ٹی حسن اور عبداللہ اعظم سمیت 6 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔یہ کیس سمال میٹرز کورٹ، پبلک ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں زیر التوا تھا۔