نوئیڈا: مختلف مطالبات اور اپنے مسائل سے پریشان سینکڑوں کی تعداد میں جمع ریاست اترپردیس نوئیڈا کے کسان ہرولا گاؤں کے بارات گھر میں بیٹھ کر اپنی حکمت عملی کے بعد مقامی بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر مہیش شرما کا گھیراؤ کرنے جارہے تھے ۔لیکن اس کی اطلاع مقامی رکن پارلیمان مہیش شرما کو مل گئی۔ مصیبت سے پہلے ہی ایم پی خود کسانوں کے پاس پہنچ گئے اور مذاکرات کیا۔ اس دوران کسانوں نے ڈاکٹر مہیش شرما کے سامنے اپنے مسائل بتائے۔ اس کے بعد رکن پارلیمان نے کہا کہ کسانوں کا ہر مسئلہ حل کیا جائے گا۔ مسائل کو حل کرانے کے لیے صرف 7 دن کی مہلت طلب کی۔کسانوں کو یقین دلاتے ہوئے ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ وہ ان کے مطالبات کے سلسلے میں مرکز سے بات چیت کریں گے۔
مہیش شرما نے پھر یقین دہانی اور لالی پاپ دے کر کسانوں کو قابو میں کر لیا۔کئی برسوں سے ایسا ہی چل رہا ہے۔ کسان ہنگامہ، احتجاج اور گھیراؤ کرتے ہیں۔ پھر ان سے بات کی جاتی ہے اور یقین دہانی کے بعد واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے دادری میں واقع این ٹی پی سی سے متاثرہ کسانوں نے نوئیڈا میں دھرنا دیا۔ این ٹی پی سی سے متاثرہ 24 گاوں کے دیہاتی بھارتیہ کسان پریشد کی قیادت میں نوئیڈا پہنچے۔ قبل ازیں بھارتیہ کسان پریشد کے صدر سکھبیر خلیفہ کے ساتھ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام متاثرہ کسان ڈاکٹر مہیش شرما کا گھیراؤ کریں گے۔ جیسے ہی رکن اسمبلی کو کسانوں کے اجتماع کی اطلاع ملی، وہ خود بھاگے موقع پر پہنچ گئے۔ ماحول کافی گرم تھا۔ جس کی وجہ سے پولیس فورس بھی موجود تھی۔