اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان ایس ٹی حسن کا مظاہرین سے خطاب - ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے سیکڑوں کی تعداد میں موجود مظاہرین سے خطاب کیا۔

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے گزشتہ رات عیدگاہ میدان پہنچے، جہاں سیکڑوں کی تعداد میں موجود مظاہرین سے خطاب کیا۔

رکن پارلیمان ایس ٹی حسن کا مظاہرین سے خطاب
رکن پارلیمان ایس ٹی حسن کا مظاہرین سے خطاب

By

Published : Mar 3, 2020, 9:03 AM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع مردآباد کے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس، ٹی حسن نے گزشتہ رات مرادآباد کے عیدگاہ میدان پہنچے، جہاں سیکڑوں کی تعداد میں موجود مظاہرین سے خطاب کیا۔

ڈاکٹر حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے ایک رکن پارلیمان نے بتایا تھا کہ حکومت سیویل کوڈ لانا چاہتی ہے، جس کے پیش نظر بھاجپا اپنے سبھی رکن پارلیمان کو حاضر رہنے کو کہا ہے، میں سن کر کانپ گیا ،معلوم ہوکہ سیویل کوڈ ہمارے مذہب سے ُجُڑا ہوا ہے۔ جو ملک میں بے چینی پیدا کر دےگا۔

رکن پارلیمان ایس ٹی حسن کا مظاہرین سے خطاب۔ویڈیو

انہو نے کہا کہ 370 ختم کرنے پر ہم نے خاموشی اختیار کی، ملک کے امن کی خاطر بابری مسجد پر بھی خاموش رہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم مردار ہیں۔ جس دن قوم کھڑی ہوگئ تو ملک میں انقلاب آجائے گا، تاریخ گواہ ہے اب ہمارے وجود کا سوال ہے جس کے لیے ہم سڑکوں پر ہیں۔

رکن پارلیمان نے آدھا گھنٹہ تک مودی امیت شاہ کا نام لیے بغیر جم کر بھڑاس نکالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details