ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں ایم پی۔ایم ایل اے عدالت نے انیمی پراپرٹی کو جوہر یونیورسٹی کے احاطے میں شامل کرنے کے ایک معاملے میں سابق وزیر و موجودہ رکن پارلیمان اعظم خان کی ضمانت کی عرضی خارج کردی۔
ضلع رامپور میں اعظم خان و دیگر کے ذریعہ جوہر یونیورسٹی میں انیمی پراپرٹی کو ملانے کے الزام میں ضمانت عرضی پر سماعت ہونی تھی۔ ایم پی ۔ ایم ایل اے عدالت کے جج جسٹس آلوک دوبے نے اعظم خان کی ضمانت عرضی کو خارج کردیا۔
اے ڈی جی سی رام اوتار سنگھ سینی نے بتایا کہ 'اعظم خان پر سال 2019 میں عظیم نگر علاقے میں واقع 13.842ہیکٹر زمین کو غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر کے یونیورسٹی میں ملا لیا گیا تھا۔