اردو

urdu

ETV Bharat / state

نقل مکانی میں بھی کالا بازاری - نوئیڈا

ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب نقل و حمل کے تمام راستے بند کر دئے گئے ہیں، مسافر بردار گاڑیوں کی عدم دستیابی کے سبب لوگ پیدل ہی اپنے آبائی وطن کی جانب گامزن ہیں۔

نقل مکانی میں بھی کالا بازاری
نقل مکانی میں بھی کالا بازاری

By

Published : Mar 28, 2020, 8:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے مزدوروں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب نقل و حمل کے تمام راستے بند کر دئے گئے ہیں، مسافر بردار گاڑیوں کی عدم دستیابی کے سبب لوگ پیدل ہی اپنے آبائی وطن کی جانب گامزن ہیں۔

نقل مکانی میں بھی کالا بازاری

اس دوران انتظامیہ نے کچھ مسافر بسوں اور گاڑیوں کا انتطام کیا ہے لیکن وہ کرائے دوگنا وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کرائہ 200 روپئے تھا آج اس میں اضافہ کر 1500 روپئے کر دیا گیا ہے۔

کرائے میں اضافہ کے سبب لوگ کافی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں حالانکہ پولیس کو اس کالا بازاری کی جانکاری ہے تاہم وہ لوگوں کو زبردستی بسوں اور گاڑیوں میں ٹھونس کر روانا کر رہے ہیں۔

پولیس اور انتطامیہ چاہتی ہے کہ وہ کسی طرح اس بھیڑ کو ختم کرے اور یہاں پر موجود لوگوں کو منتشر کر سکے، جس کے لئے وہ لوگوں کو بسوں میں ٹھونس ٹھونس کر روانا کر رہی ہے۔

پولیس کافی حد تک اس میں کامیاب بھی ہے لیکن یہاں یومیہ مزدوروں کا ایک بڑا طبقہ ہر وقت موجود رہتا ہے، ایک گروہ جاتا نہیں ہے کہ دوسرا گروہ حاضر ہوجاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details