ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ سیو ہارہ کے شیام آباد میں شراب آدمی کو کس طرح خراب کر دیتی ہے اس کا ایک منظر گاؤں شیام آباد میں دیکھنے کو ملا۔
بجنور: موٹر سائیکل سوار حادثہ کا شکار - گاؤں ہوجری تھانہ دھام پور کے رہائشی سوریش کمار ولد لوکا سنگھ
اترپردیش کے ضلع بجنور میں نشے میں شرابور موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہو گیا اور اسے سرکاری ہسپتال سی ایچ سی میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
بجنور میں نشہ میں دھت موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی، حالت تشویشناک
گاؤں ہوجری تھانہ دھام پور کے رہائشی سوریش کمار ولد لوکا سنگھ زیادہ شراب پینے کی وجہ سے موٹر سائیکل سے گر گئے اور شدید زخمی بھی ہوئے۔ زخمی کو سرکاری ہسپتال سے ریفر کر دیا گیا ہے کیونکہ سر میں زیادہ چوٹ لگنے کی وجہ سے ابھی اس آدمی کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔