اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: موٹر سائیکل چور گینگ پولیس کی گرفت میں - گاڑی چوری کرنے والی گینگ

سہارنپور پولیس نے چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل چور گینگ کا انکشاف کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

ایس پی سٹی ونت بھٹناگر
ایس پی سٹی ونت بھٹناگر

By

Published : Sep 17, 2020, 9:26 PM IST

اتر پردیش کے شہر سہارنپور کے ایس ایس پی کے ذریعہ چوروں کی گرفتاری کے لیے جاری مہم کے تحت ایس پی سٹی اور سی او فرسٹ کی قیادت میں شہر کوتوالی پولیس کے ذریعہ روزانہ چیکنگ کی جارہی ہے جس کے تحت چیکنگ کے دوران گاڑی چوری کرنے والی گینگ کے ساتھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سٹی ونت بھٹناگر

گرفتار ملز مان کے قبضے سے چوری شدہ 12 موٹر سائیکلیں اور اس گاڑیوں کے دیگر پارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار شدہ چور ریاست اتراکھنڈ کے ہری دوار اور رورکی کے رہنے والے ہیں۔

یہ چور سہارنپور کے الگ الگ مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے اتراکھنڈ میں فروخت کرتے تھے۔

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ روز مرہ کی طرح چیکنگ کے دوران پولیس نے چور گینگ کے سات نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ سبھی افراد سہارنپور کے ضلع ہسپتال کے آس پاس کے علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے انہیں دوسری ریاستوں میں فروخت کرنے کا کام کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے راجہ نام کا شخص اس گینگ کا سرغنہ ہے اور وہ پہلے بھی اس طرح چوری کی واردات کو انجام دے چکا ہے اور اس کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس سبھی ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details