اردو

urdu

ETV Bharat / state

Motorcycle mechanic Killed In Aligarh: علیگڑھ میں موٹر سائیکل مکینک کا قتل - علیگڑھ میں موٹر سائیکل مکینک کا قتل

ساسنی گیٹ علاقہ کے بھوج پورہ میں ایک موٹر سائیکل مکینک کا ریاض الدین نام کے شخص سے جھگڑا ہوگیا۔ ریاض الدین نے مکینک پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے بعد دوران علاج مکینک کی موت ہوگئی۔ Motorcycle mechanic stabbed to death In Aligarh

Motorcycle mechanic stabbed to death In Aligarh
علی گڑھ میں جھگڑے کے دوران چاقو سے حملہ

By

Published : Jun 22, 2022, 4:53 PM IST

علیگڑھ:علیگڑھ کے ساسنی گیٹ علاقہ کے بھوج پورہ مدینہ مسجد کے پاس عمران نام کے ایک شخص کی موٹر سائیکل مکینک کی دوکان ہے، جہاں معمولی سی بات پر ریاض الدین نام کے شخص سے عمران کی بحث ہوگئی ہے۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ریاض الدین نے مکینک عمران پر چاقو سے حملہ کردیا۔ عمران کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔ مکینک عمران کی بہن نے بتایا کہ اسکوٹی کی مرمت کرنے کے بعد پیسے مانگنے پر میرے بھائی سے ریاض الدین کا جھگڑا ہوگیا۔ ایک بڑے چاقو سے اس نے میرے بھائی عمران پر حملہ کیا۔ بہن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو موت کی سزا ملنی چاہیے۔

علیگڑھ میں موٹر سائیکل مکینک کا قتل

موقع پر پہنچی پولیس کے مطابق ریاض الدین جب مکینک عمران کے پاس اپنی اسکوٹی کی مرمت کروانے آیا تھا تو اسی دوران پیسوں کو لےکر آپس میں جھگڑا ہوگیا، جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ریاض الدین نے مکینک عمران پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول ہو گیا۔ مکینک عمران کو علاج کے لیے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں دوران علاج عمران کی موت ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مکینک عمران کی دوکان گھر پر ہی ہے۔ عمران کے والد اور والدہ پر بھی ملزم ریاض الدین کے چاقو حملہ میں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ملزم ریاض الدین کو گرفتار کرلیا ہے۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ علاقے میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details