پرتاپ گڑھ:اترپردیش میں ضلع سیشن جج عبدالشاہد کی عدالت نے، قتل کے مقدمہ کی دوشنبہ کو سماعت کرتے ہوئے ماں کے قاتل بیٹے مجرم کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ کے بموجب مقدمہ مدعیہ رینوں پٹیل ساکن صوبیدار کا پوروا نے تھانہ نواب گنج پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ 2، فروری 2020 کی شب اس کے بھائی ملکھان پٹیل نے شراب کے نشے میں، ماں پریما دیوی کا تنازعہ کے دوران ڈنڈے سے مار کر قتل کر دیا۔ اس مقدمہ کی خصوصی گواہ مقتولہ کی چھوٹی بیٹی مینا دیوی نے عدالت میں اپنے قاتل بھائی کے خلاف گواہی دی ہے۔
مزید پڑھیں:
پولیس نے شکایت کی بنیاد پر ملزم ملکھان پٹیل کے خلاف قتل کا کیس درج کر فردجرم عدالت میں داخل کیا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ملکھان پٹیل کو عمرقید و دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی، اور جرمانہ کی نصف رقم مقدمہ مدعیہ کو دینے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ جائیداد کے لئے قتل کی واردات میں ان دنوں کافی اضافہ ہورہا ہے۔ ان تنازعات کے دوران بھائیوں کا تو قتل عام بات ہے تاہم اب ماں باپ کا بھی قتل ہونے لگا ہے۔ اترپردیش میں میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
(یو این آئی)