روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی آپریشن کے پیش نظر وہاں زیر تعلیم سینکڑوں بھارتی طلباء و طالبات کے والدین کافی پریشان اور فکرمند ہیں۔ انہیں میں ضلع رامپور کی ایک طالبہ شذى عثمان بھی ہیں۔ MBBS Student of Rampur Stuck in Ukraine
شذى عثمان نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرکے حکومت ہند سے مدد کی درخواست کی ہیں۔ وہیں ان کی والدہ ثمینہ نادر عام آدمی پارٹی کے رہنما اور اسمبلی امیدوار فیصل خان لالا کے ہمراہ کلکٹریٹ پہنچیں اور انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دےکر اپنی بیٹی شذى عثمان کو سلامتی کے ساتھ بھارت واپس لانے کی فریاد کی۔ Rampur Girls Video from Ukraine
شذى عثمان کی والدہ نے کہا کہ 'ان کی بیٹی اور دیگر بھارتی طلبہ وہاں کافی تکلیف میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ لوگ ایک بنکر میں ہیں۔ وہاں شدید سردی ہے، شدید سردی کا منفی اثر ان کی بیٹی کی صحت پر پڑ سکتا ہے۔' ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'بنکر میں کھانے پینے کا بھی کچھ نظم نہیں ہے۔' Rampur Students Trapped in Ukraine