اردو

urdu

ETV Bharat / state

فتح پورمیں مکان منہدم، ماں اور بیٹی ہلاک - ماں اور بیٹی کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور میں مسلسل بارش کی وجہ سے ایک کچا مکان منہدم ہوگیا، جس میں ماں اور اس کے تین بچے ملبے میں دب گئے، مقامی لوگوں کی مدد سے ملبے سے ان کو باہر نکالا گیا۔

مکان منہدم، ماں اور بیٹی کی موت
مکان منہدم، ماں اور بیٹی کی موت

By

Published : Sep 3, 2020, 10:08 AM IST

ملبے میں دب جانے ماں اور بیٹی کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو بچے شدید طور پر زخمی ہیں۔ دونوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ااطلاع موصول ہونے پر اعلی عہدیداروں نے جائے حادثے کا جائزہ لیا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بِندکی کوتوالی کے علاقے کے تحت واقع گاؤں دھنوا کھیڑا میں گذشتہ ایک کچا مکان منہدم ہوگیا۔ مکان کے ملبے میں سوویتا دیوی (26) ، 5 سالہ بیٹی سوہانی ، 4 سالہ بیٹا آیوش اور 9 ماہ کی بچی دب گئی، گاؤں کے لوگوں نے شور سن کر جلدی سے ملبہ کھود کر سب کو باہر نکالا۔

اس دوران کسی نے پولیس کو اس کی اطلاع دی، اطلاع ملنے پر پی آر بی موقع پرپہنچ گیا اور سب کو سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے سویتہ اور بڑی بیٹی سوہانی کو مردہ قرار دے دیا، دونوں بچوں کی حالت دیکھ کر انھیں ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا گیا، واقعہ نے گاؤں میں غم کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

وہیں ڈپٹی کلکٹر آشیش کمار زخمیوں کی حالت جاننے کے لئے سی ایچ سی پہنچ گئے ہیں، انہوں نے ریونیو ٹیم کو موقع پر بھیجا اور انہیں تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم سنجیو سنگھ اور ایس پی پرشانت ورما گاؤں پہنچ گئے ہیں، انہوں نے کنبہ کا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی ایم نے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے متاثرہ افراد کے لواحقین کو آٹھ لاکھ روپے کی مالی مدد کی سفارش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details