اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاملی: بارش سے مکان کی چھت منہدم، ماں سمیت تین بچوں کی موت - شاملی میں چھت گرنے سے چار کی موت

شاملی کے محلہ قلندر شاہ میں 24 گھنٹوں سے جاری بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرگئی۔ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب گئےتھے۔

مسلسل ہورہی بارش سے مکان کی چھت گری ،ماں سمیت تین بچوں کی موت
مسلسل ہورہی بارش سے مکان کی چھت گری ،ماں سمیت تین بچوں کی موت

By

Published : May 20, 2021, 6:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں مسلسل تین روز سے ہو رہی بارش کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی۔چھت گرنے سے مکان میں سو رہے ایک کنبے کے چار افراد کی ملبے کے نیچے دبنےکی وجہ سے دردناک موت واقع ہوگئی۔جس میں تین معصوم بچے سمیت ایک خاتون شامل تھی۔ ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے سبھی کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا۔

مسلسل ہورہی بارش سے مکان کی چھت گری ،ماں سمیت تین بچوں کی موت
یہ پورا معاملہ شاملی کے کوتوالی صدر علاقے کے محلہ قلندر شاہ میں پیش آیا ہے، آپ کو بتادیں کہ شاملی میں منگل سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ شاملی کے محلہ قلندر شاہ میں 24 گھنٹوں سے جاری بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرگئی۔ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب گئےتھے۔ جس میں معصوم ارم ، سہیل ، افسانہ اور ان تینوں بچوں کی ماں چندو شامل ہیں۔

حادثہ کے پیش آنے کے بعد علاقہ کے لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کر ملبے کے نیچے دبے ہوئے تمام افراد کو علاج کے لئے شاملی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا، جہاں چاروں نے دم توڑ دیا۔

وہیں کنبہ کے دو افراد باپ اور بیٹا گھر سے باہر ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کی المناک موت کی وجہ سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا اور پوری تفتیش شروع کردی ہے۔

وہیں شاملی کی ضلع مجسٹریٹ جسبیر کور نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں کئی گھنٹوں سے ہو رہی مسلسل بارش کی وجہ سے ایک مکان کی کچی چھت گر گئی۔ جس میں چار افراد کی چھت کے نیچے دبنے سے موت ہوگئی۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران نے موقع پر پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیا۔ نیچرل کلامٹیز ریلیف فنڈ سے مرحوموں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details