جون پور: ممبئی سے ایک مزدور آٹو میں اپنے اہل خانہ کو لے کر جون پور جا رہا تھا۔ تبھی خاگا کوتوالی حلقے کے مہیچا مندد کے قریب آٹو حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں سوار ماں بیٹی کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
جانکاری کے مطابق اترپردیش میں جون پور کے رہائشی راجن ممبئی میں آٹو چلاتے ہیں۔ ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے ان کے روزگار کا زرہعہ بند ہوگیا تھا،جس کی وجہ سے ضروریات کو پورا کرنا اب مشکل ہو رہا تھا۔ اس دوران راجن کی اہلیہ نے انہیں گھر چلنے کے لئے کہا،تو راجن ممبئی سے جون پور کے لئے آٹو سے ہی روانہ ہو گئے۔